ایچ پائلوری
ایچ پائلوری ایچ پائلوری ایک گرام نیگیٹو بیکٹیریا ہے جو معدے میں پایا جاتا ہے۔ یہ بیکٹیریا معدے کی سوزش کا باعث بنتا ہے۔ ایچ پائلوری کی علامات ایچ پائلوری پازیٹو ہونے کی وجہ سے پیٹ کی سوزش سمیت کئی علامات ہو سکتی ہیں، جیسا کہ:- سینے کی جلن متلی قے چڑچڑاپن پورے پیٹ میں یا پیٹ کے اوپر حصہ (معدہ کے مقام) میں درد معدہ کے مقام پر آر پار یعنی پیٹ سے کمر تک درد رات کو سوتے ہوئے رال کا ٹپکنا بھوک نہ لگنا کمزوری وزن کم ہونا خون کی قے کالے پاخانے: دو یا دو سے زیادہ بار (بالخصوص کالا) پاخانہ تشخیص:- ایچ پائلوری کے انفیکشن کی تشخیص خون کے ٹیسٹ، پاخانہ کے ٹیسٹ یا اینڈوسکوپی کے ذریعے بائیوپسی لینے سے کی جا سکتی ہے۔ ایچ پائلوری سے بچاؤ: - ایچ پائلوری سے بچاؤ کے لیے درج ذیل اقدامات کیے جا سکتے ہیں:- اچھی طرح سے پکایا ہوا کھانا کھائیں۔ صاف ستھرا پانی پیئیں۔ اچھی طرح سے ہاتھ دھوئیں۔ اپنے دانتوں کو صاف رکھیں۔ فاسٹ فوڈ اور باسی کھانوں سے پرہیز۔ پیچیدگیاں :- ایچ پائلوری کے انفیکشن کا علاج کرنے سے پیٹ کی سوزش سمیت تمام مسائل کو دور کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، اگر وقت پر علاج نہیں کیا جاتا تو ...