کالی کھانسی
کالی کھانسی {Whooping Cough}
کھانسی کی ایک ایسی قسم جس میں مریض کو بار بار کھانسی ہوتی ہے جوکہ بعد میں دورے کی سی شکل بھی اختیار کر لیتی ہے، مریض کو جب اندر کی طرف لمبا سانس لینے کا کہا جائے تو سینے سے ایک خاص کی گڑگڑاہٹ قسم آواز آتی ہے جسے ہوپ "Whoop" کہا جاتا ہے، اسی لفظ "Whoop" کی وجہ سے اسے "Whooping Cough" کہا جاتا ہے۔
وجوہات:-
موسم سرما کے آخر اور موسم بہار کے ابتداء میں عام نزلہ زکام اور کھانسی سے شروع ہونے والی کھانسی آہستہ آہستہ کالی کھانسی (Whooping Cough) کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔
کھانسی 7 سے 17 دن تک ایک بیکٹیریل مرض کی شکل اختیار کر لیتی ہے جس کی وجہ بارڈیٹیلا پریٹوسس "Bordetella pertussis" بیکٹیریا ہوتا ہے۔
یہ بیکٹیریا ایک مریض کے تھوکنے، کھانسنے اور چھینکنے کیوجہ سے ہوا میں پھیل کر دوسرے لوگوں خاص کر چھوٹے بچوں کو مرض میں مبتلا کر دیتا ہے۔
کالی کھانسی زیادہ تر 5 سال سے کم عمر بچوں میں خطرناک صورت اختیار کر جاتی ہے۔
اگر کالی کھانسی کا بروقت علاج نا کیا جائے تو
نمونیا، پھیپھڑوں کا پھیل جانا، دماغی جھلیوں کی سوزش اور زیادہ الٹیاں ہونے کی وجہ سے پانی کمی جیسی پیچیدگیاں ہوسکتی ہیں۔
علامات :-
*۔ آنکھوں اور ناک سے پانی
*۔ بھوک ختم اور مریض سست سست رہنے لگتا ہے
*۔ ابتدائی طور پر عام نزلہ زکام کھانسی بالخصوص رات میں زیادہ کھانسی
*۔ بعض اوقات کھانسی دورے کی سی شکل اختیار کر لیتی ہے
*۔ بار بار کھانسی کے ساتھ الٹی کا آ جانا
*۔ کھانسی کے ساتھ کبھی کم اور کبھی زیادہ بلغم کا اخراج
*۔ کھانسی کے ساتھ سینے میں سے گڑگڑاہٹ
*۔ کھانس کھانس کر مریض کا چہرہ سرخ آنکھوں سے پانی، زبان اور حلق کا خشک ہو جانا
احتیاطی تدابیر:-
مریض کا کمرہ ہوادار ہونا چاہیے اور صبح کے وقت مریض کو تھوڑی دیر کیلئے دھوپ لگوانی چاہئے۔
مریض کو بار بار مگر تھوڑا تھوڑا اور ہلکا پھلکا کھلاتے پلاتے رہنا چاہیے تاکہ زیادہ کمزوری نہ ہو جائے۔
لیکوئیڈ چیزیں دینی چاہیئں تاکہ پانی کی کمی نا ہو۔
بڑی عمر کے مریضوں کو تین ہفتہ تک چھوٹی عمر کے بچوں سے دور رکھا جائے کیونکہ پیدائش سے پانچ سال کی عمر تک کے بچے اس مرض میں بہت جلد مبتلا ہوجاتے ہیں۔
کالی کھانسی دیگر پیچیدہ امراض کا ہومیوپیتھک طریقہ علاج سے مکمل چھٹکارا ممکن ہے
تو ابھی آنلائن یا فزیکل اپائنٹمنٹ لیں اور صحت سے متعلق تمام مسائل کا حل جانیں
ہاشمی ہومیوپیتھک کلینک
03002169956

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں