اشاعتیں

مارچ, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

رمضان المبارک اور ہماری صحت

تصویر
رمضان المبارک اور ہماری صحت ایک ایسا مہینہ جس میں ہم بطور مسلمان صبح صادق سے غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں۔ روزہ رکھنا نا صرف روحانی بلکہ صحت کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ کچھ فوائد جو روزہ رکھنے سے حاصل ہوتے ہیں: زیادہ وزن کا کنٹرول: زیادہ وزن کیوجہ سے پریشان افراد کیلئے رمضان المبارک اضافی نعمت کے طور پر ثابت ہوتا ہے کیونکہ کم و بیش 10 سے 12 گھنٹے تک خالی پیٹ رہنے (روزہ رکھنے) سے جسم میں موجود اضافی چربی پگھلنے لگ جاتی ہے اور وزن کم ہونا شروع ہو جاتا ہے، انسان نا صرف رمضان المبارک میں بلکہ باقی ایام میں بھی متوازن غذا اور بھوک رکھ کر کھانے کی عادت اپنا لے تو زیادہ وزن سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ کم وزن کو بڑھانا: زیادہ تر لوگ جن کا ہمیشہ شکوہ رہتا ہے کہ سب کچھ کھا لینے کے باوجود بھی ہمارا وزن کم رہتا ہے، بڑھنے کا نام ہی نہیں لیتا تو رمضان المبارک میں سحر و افطار میں اگر صحیح معنوں میں معتدل غذا کھا پی کر روزے گزارے جائیں تو چونکہ دن کا وقت روزے کی حالت ميں گزرتا ہے تو اس کی وجہ سے غیر معیاری اور صحت دشمن اشیا کھانے سے چھٹکارا حاصل ہوتا ہے جس کی وجہ اچھی غذا جزوِ بدن ہو کر انسان کو بہترین و ...