موسمِ گرما اور صحت
موسمِ گرما اور صحت ویسے تو موسمِ گرما 15 مارچ سے 15 ستمبر تک چلتا ہے مگر خصوصاً مئی سے آگست تک غیر معمولی حد تک درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے ہمارے جسم پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں جو کہ صحت کے مختلف مسائل کا سبب بن سکتے ہیں، جوکہ بعض اوقات جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔ گرمی کیوجہ سے صحت کے متعلق کچھ مسائل درج ذیل ہیں: ڈی ہائیڈریشن: گرمی میں پسینے کی وجہ سے جسم سے نا صرف پانی کی کمی ہو سکتی ہے جسم میں نمکیات کی بھی کمی واقع ہو سکتی ہے جس سے تھکاوٹ، کمزوری، سر درد، گھبراہٹ اور چکر آنے کے جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ پانی اور نمکیات کی کمی سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ گرمیوں میں وافر مقدار میں پانی، نمکول، لیموں پانی، گڑ یا شکر کا شربت اور دیگر صحت مند مشروبات پیئے جائیں، تاکہ ممکنہ پانی کی کمی ڈی ہائیڈریشن کی صورت حال پیدا نا ہونے پائے۔ ہ یٹ اسٹروک: یہ ایک سنگین طبی حالت ہے اس وقت ہوتی ہے جب جسم کا درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ جاتا ہے۔ ہیٹ اسٹروک کے علامات میں تیز بخار، سر درد، متلی، اور الٹی شامل ہیں۔ اگر آپ کو ہیٹ اسٹروک کی علامات محسوس ہوں تو فوری طور پر سر کو ڈ...