اشاعتیں

ستمبر, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

موسمیاتی تبدیلی اور صحت

 موسمیاتی تبدیلی اور صحت آجکل موسمیاتی تبدیلی صرف ایک ماحولیاتی مسئلہ ہی نہیں ہے بلکہ یہ ہماری صحت کے لیے بھی ایک بہت بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ زمین کا غیر متوازن درجہ حرارت گرمیوں میں شدید گرمی سردیوں شدید سردی، مون سون میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال، غیر متوقع موسمی واقعات اور آلودگی کی وجہ سے ہماری صحت بے جد متاثر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے نا صرف بچے بلکہ جوان و بزرگ حضرات بھی مختلف موسمی بیماریوں کاشکار ہو رہے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی ہماری صحت کو کیسے متاثر کرتی ہے؟ گرمی کی لہریں: گرمیوں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت گرمی کی لہروں کا سبب بنتے ہیں جس کی سے سانس کی بیماریوں، دل کے دورے، ہیٹ اسٹروک اور  پسینے کی زیادتی کی وجہ سے ڈی ہائیڈریشن جیسے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ سردی کی لہریں: سردیوں میں پاکستان کے بیشتر علاقے ایسے بھی ہیں جہاں سردیوں میں درجہ حرارت منفی ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا جاتا ہے اور بیشتر علاقوں میں سموگ جیسی صورتحال کے پیشِ نظر بخار، گلے اور سینے کے امراض سمیت مختلف امراض لاحق ہو جاتے ہیں پانی سے پھیلنے والی بیماریاں: مون سون کے موسم میں سیلاب اور بارشوں کے نتیجے می...