ہومیوپیتھک طریقہ علاج
ہومیوپیتھک طریقہ علاج ہومیوپیتھی کیا ہے.؟ ہومیوپیتھک ایک بالمثل اور ڈاکٹر و مریض یا مریض کے لواحقین کیلئے محنت طلب طریقہ علاج ہے جس کا مقصد شخصیت، طرز زندگی اور موروثی وجوہات کے ساتھ ساتھ بیماری کی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے فرد کی ہر ایک جسمانی تبدیلی، جذباتی اور تکلیف کا علامات اور مزاج کے مطابق علاج کرنا ہے۔ چونکہ تمام لوگ قدرتاً منفرد ہوتے ہیں، اس لیے ہومیوپیتھک ادویات تمام افراد کیلئے منفرد تجویز کی جاتی ہیں۔ حتٰی ایک ہی گھر کے دو افراد ایک ہی طرح کے مرض میں مبتلا ہوں تو دونوں کی دوا الگ الگ ہو سکتی کیونکہ ان دونوں کی علامات تو ایک جیسی ہو سکتی ہیں مگر مزاج نہیں۔ اندازِ ہومیوپیتھی : پہلے وقتوں میں جب لوگ معمولی بیماریوں جیسے نزلہ، زکام، کھانسی، بخار، سردرد یا گلے کی سوزش وغیرہ میں مبتلا ہوتے تھے تو دور حاضر کی طرح اینٹی بائیوٹک و سیلف میڈیکیشن کے بجائے قدرتی اجزاء کااستعمال کیا کرتے تھے۔ لوگوں کی قوت مدافعت مضبوط ہوتی تھی اور جسم بیماری کے خلاف لڑنے کیلئے طاقتور ہوتے تھے جس کے باعث وہ بہت جلد ہی تھوڑی سی حفاظتی اقدامات کر کے صحت یاب ہو جاتے تھے۔ قدرتی اجزاء کی طرح ہومیوپی...